اسٹاک مارکیٹ 560 پوائنٹس کی کمی پر بند


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 560 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوئی۔

فوٹو: ہم نیوز

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جو زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور ڈیڑھ گھنٹے بعد ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔

دوپہر ڈیڑھ بجے رپورٹ فائل کے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 325 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 561 پر ٹریڈ کر رہا تھا جب کہ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 560 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 326 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 188 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا۔

فوٹو: ہم نیوز

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز اچھا ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 188 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 41 ہزار 76 پوائنٹس تک پہنچا تاہم یہ اضافہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور جلد ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔

کاروبار کے دوران 87,568,210  شیئرز کی لین دین کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,026,584,283 بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں