عوام کو جواب دہ  اور شفاف  نظام  ہی بہترین  طرز حکومت ہے، وزیراعظم 


دبئی:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم مضبوط اور مخیرہے۔ ماضی میں کرپشن کے ذریعے ٹیکس کا پیسہ چوری کیا گیا۔

دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ اسلامی ممالک کی کانفرنس ہورہی ہے۔ وہ یہ بتانے کے خواہاں ہیں کہ وہ پاکستان کے لیے کیا کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی ائیر لائن کو پی آئی اے نے معاونت کی تھی جبکہ 60 کی دہائی میں پاکستان نے تیزی سے ترقی کی لیکن بدقسمتی سےترقی کی یہ رفتار برقرار نہ رہ سکی۔

انہوں نے بتایا کہ قوموں کی تاریخوں میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں۔ پاکستانی قوم مضبوط اور مخیرہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی کی بنیاد ہی بہتر حکمرانی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجودہیں،غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیےویزہ میں آسانیاں پیدا کررہےہیں،پاکستان میں بہترین سیاحتی مقامات ہیں،بتاناچاہتاہوں کہ میں پاکستان کےلیے کیا کرنا چاہتا ہوں ،قوموں کونشیب وفرازکا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی چیلنجزکا مقابلہ کرنےکیلئےاربوں درخت لگانےکامنصوبہ بنایا، معاشی پالیسیوں کےذریعےہم اپنی معیشت مضبوط بنارہےہیں،پاکستانی قوم بہت مضبوط اورمخیرہے،ترقی کی بنیاد بہترین طرزحکمرانی ہے ،عوام کوجوابدہ اورشفاف نظام ہی بہترین طرزحکومت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ماضی میں ٹیکس حکمرانوں کی عیاشیوں پرخرچ ہوتےرہے،ترقی کی بنیاد ہی بہترطرزحکمرانی ہے،کرپشن سے ٹیکس کا پیسہ چوری ہوتا ہے،پاکستانی قوم بہت مضبوط اور مخیر ہے،خیرات میں ہم لوگ بہت آگے اور ٹیکس دینے میں پیچھے ہیں،خیرات میں ہم بہت آگےاورٹیکس دینےمیں بہت پیچھےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریفارمز لا کر لوگوں کو چین کے طرز پر غربت سے نکالیں گے،میں پہلا الیکشن ہارا اور دوسرے الیکشن میں ایک سیٹ لی،کے پی حکومت ملتے ہی ماحولیاتی تبدیلی پر کام کیا،سیاحت شروع کرائی، پولیس کو غیر سیاسی کیا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی میں 5سال بعد غربت 50 فی صد تک کم ہوئی،2018میں خیبر پختون خوا سے2تہائی اکثریت ملی،اصلاحات مشکل ہیں مگرضروری ہیں،جب آپ شکست مان لیتے ہیں تب ہی آپ کوشکست ملتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترقی کی بنیاد ہی بہترطرزحکمرانی ہے،جب اصلاحات کرتےہیں تولوگوں کومشکلات کاسامناکرنا پڑتاہے،یو اے ای کی ائیرلائن کی تشکیل میں پی آئی اے نے معاونت کی تھی،معاشی اصلاحات کررہےہیں،سرمایہ کارپاکستان کا رخ کررہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیلنٹ کو آگے لانا ہوگا،حکومت شفاف ہوگی تو ملک تیزی سے ترقی کرے گا،پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں،خیبر پختون خوا میں ایک ارب درخت لگائے،اصلاحات کے ایجنڈے سے پاکستان میں ترقی ہوگی۔

 

 


متعلقہ خبریں