اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن کے بانی اور چئیرمین ملک ریاض نے توہین عدالت کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔ ملک ریاض نے طبی بنیادوں پر توہین عدالت کیس میں 12 ہفتوں کا التواء مانگ لیا ہے۔
ملک ریاض حسین کے وکیل ڈاکٹر اے باسط نے التواء کی درخواست دائر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بیمار ہوں، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوں۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ کینسرکے مرض کا پہلے آپریشن ہوا لیکن مرض اب دوبارہ نمودار ہوگیا ہے اور اب یہ مرض ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کر رہا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ لندن میں ڈاکٹرز نے آپریشن کی تجویز دی ہے اورآپریشن کے بعد صحت یابی کے لیے آٹھ ہفتے درکار ہیں اسی لیے عدالت سے استدعا ہے کہ 12 ہفتوں کے لیے سماعت ملتوی کی جائے۔
کل چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔