سہولیاتِ صحت کا جائزہ، وزیراعلیٰ پنجاب اچانک دورے کرینگے

پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزارت صحت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔

ہم نیوز کے مطابق عثمان بزدار نے مختلف شہروں میں صحت و تعلیم کے شعبوں میں عوامی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں دونوں شعبوں کے ضلعی افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وارننگ بھی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے محکموں کی کارکردگی چیک کرنے اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خود بھی میدان میں نکلنے کا فیصلہ کر لیاہے۔

وزیراعلیٰ خود اچانک دورے کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کو بھی عوام کے مسائل کے حل کیلئے عوام سے رابطہ تیزکر نے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مختلف شہروں میں عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی میں آنیوالی مشکلات اور انکا بروقت ازالہ نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کی کار کردگی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے منتخب نمائندوں کو بھی عوامی شکایات فوری حل کروانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدا یت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ایک منٹ کی بھی بلاوجہ تاخیر برداشت نہیں کی جائیں گی۔

ان کے مطابق جو افسریا اہلکار کام نہیں کرے گا، اس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


متعلقہ خبریں