افغانستان:پاکستانی قونصلیٹ پردہشتگردی کی کوشش ناکام

شبیر شاہ کے زخمی ہونے کی رپورٹس

فائل:فوٹو


اسلام آباد: افغانستان کےشہر مزار شریف میں پاکستانی قونصلیٹ پر حملے کی کوشش ناکام  بنادی گئی ہے، سکیورٹی خدشات پرقونصلیٹ کوبند کردیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق افغان خاتون نے ہینڈ گرنیڈ چھپا کر قونصلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی. تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے اسے حراست میں لے لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق زیر حراست افغان خاتون سے تفتیش جاری ہے. انہوں نے افغان حکومت سے پاکستانی قونصلیٹ کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے اورتحقیقات کے نتائج سے آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے افغان دفتر خارجہ کودہشتگردی کی کوشش کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ڈاکتر فیصل کے مطابق مزار شریف میں پاکستانی قونصلیٹ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کردیا گیا ہے اور اطمینان بخش سکیورٹی انتظامات ہونے تک ویزا سروس معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ جنوری 2016 میں جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب ایک خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نیتجے میں چھ افراد جاں بحق اور گیارہ سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

گزشتہ سال جلال آباد میں افغان صوبے کے گورنرحیات اللہ حیات کی جانب سے ویزا جاری کرنے کے عمل میں تبدیلی کے لیے باربارغیرضروری طورپردباو ڈالا گیا تھا جس پر پاکستان نے احتجاجا قونصل خانہ بندکردیا تھا۔

 

 

 


متعلقہ خبریں