ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق  مردان، مالا کنڈ ڈویژن، پشاور،  ہزارہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہونے کا امکان ہے۔

ینجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ مری کا موسم برف باری کے بعد شدید ٹھنڈا اور خوشگوار جبکہ درجہ حرارت منفی 3 تک گر گیا ہے۔ شہر میں آئندہ کچھ دن تک موسم خشک اور سرد رہے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ  مراسلات کا نظام مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے جبکہ سب سے زیادہ بارش اوکاڑہ 40، مری 15، گجرات 09، مالم جبہ 19 اورمیر کھانی میں 18 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیارت میں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری تک گر گیا ہے جبکہ قلات منفی 11، سکردو منفی 09، گوپس منفی 06 اور مری میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ دھند کے باعث موٹروے لاہور سے لے کے کوٹ عبد المالک تک دی گئی ہے۔ شہر میںآج کم ازکم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈیگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ دھند کی وجہ سے ملتان، لیہ، مظفرگڑھ اور ڈی جی خان جانے والی ٹریفک کو مشکالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹریفک حکام لیہ کا کہنا ہے کہ دھند۔کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے لہذا شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور دوران سفر فوگ لائیٹس آن رکھیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ قلات میں خون جما دینے والی سردی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں کم از کم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں