نیویارک: فیس بک نے بچوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے ’لول‘ نامی حب پر کام شروع کردیا ہے جس سے بچے مزاحیہ ویڈیوز لگا سکیں گے اور انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کرسکیں گے۔
فیس بک انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ بچوں کے لیے لول پر تجربہ کررہے ہیں، یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے چھوٹے پیمانے پر متعارف کروایا جارہا ہے۔
بچوں کے لیے Animals ، Fails اور Pranks کے نام سے مختلف کیٹگریز رکھی جائیں گی۔
انتظامیہ کی جانب سے تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ لول کو فیس بک کا حصہ بنایا جائے یا اسے الگ ایپ کی شکل دے دی جائے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ابھی اس پرہائی اسکول کے 100 بچے رجسٹرہیں اور اس پرابتدائی کام کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فیس بک نے 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ویڈیو میسنجر متعارف کرایا تھا جس پر 100 سے زائد ماہرین صحت نے فیس بانی کو خط لکھ کر اسے ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
فیس بک کے دنیا بھرمیں دو ارب 20 کروڑ سے زائد صارفین ہیں۔