وزیر اعظم کی شوکت خانم کے لیے مالی تعاون کی اپیل


اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کینسر کے اسپتال شوکت خانم کے لیے ملک بھر کے لوگوں سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس سال 2019 کے لیے شوکت خانم کا ہدف 13 ارب روپے(20 ملین ڈالرز) طے کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان اخراجات کا نصف عطیات سے حاصل ہوگا۔ وزیراعظم نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان میں کینسر کے علاج کی سکت نہ رکھنے والے مریضوں کی زندگیاں بچانے میں عوام ان کی مدد جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے  کہا برسوں کی ریاضت سے انسانیت کی خدمت اور بھلائی کے کاموں پر ان کا ایمان بڑھا ہے۔ شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال آپ کی سخاوت اور عنایت کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘سال 2018 کے مالی اہداف کے حصول میں ہمارا ہاتھ بٹانے پر میں ذاتی طور پر آپ کا مشکور ہوں۔’

واضح رہے گزشتہ چوبیس سال سے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال بلا تفریق عوام و الناس کی طرف دیئے گئے عطیات اور زکوٰۃ سے ہزاروں غریب اور بےکس مریضوں کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں