دہشت گرد جماعت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،مریم نواز

وزیراعلیٰ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے 9مئی جیسی مذموم حرکت کرنے والے سیاسی جماعت نہیں ہو سکتے۔

جناح ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  9مئی کرنے والو ں کو دہشت گرد جماعت سمجھتی ہوں ،دہشت گرد جماعت نے ایک سوچا سمجھا منصوبہ بنایا۔

نجکاری کمیشن نے 5 سالہ پروگرام ترتیب دے دیا

9مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ،ہمیں کہاجارہاہے کہ ان سے مذاکرات کرو،دہشت گرد جماعت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔9مئی کرنے والوں کو سزا کیوں نہیں ملتی ؟

انہوں نے مزید کہا طاقت اور بدمعاشی سے اقتدار حاصل کرنا دہشتگردوں کی سوچ ہے ،یہ جو آج کاٹ رہے ہیں وہ انہوں نے خود بویا ہے ،شہدا کی یادگاروں پر حملہ کرنےوالوں سے ایک لفظ ندامت کا نہیں سنا۔

مارگلہ ٹریلز پیٹرول یونٹ کا افتتاح کردیا گیا

شرمندگی کے بجائے کہا جاتا ہے کہ ہم پر سیاسی مظالم ہو رہےہیں ،انہوں نے کوئی چھوٹا جرم نہیں کیا ،جو جرم انہوں نے کیا ہے اس کی سزا ان کو مل کر رہے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں