کابل میں بم دھماکے سے چار افراد ہلاک

بم دھماکے کے بعد جائے وقوع کی صورتحال، فائل فوٹو


کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے سے چار افراد زخمی اور 90 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

افغان وزارت صحت کے مطابق بم دھماکے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے تاہم ابھی اس بارے میں حتمی تعداد نہیں بتائی جاسکتی۔

افغان بپلک ہیلتھ منسٹری کے ترجمان ننے سوشل میڈیا پر کیے گئے ٹویٹ میں بتایا کہ دھماکے میں اب تک چار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ  90 زخمی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ زخمیوں میں 23 بچےاور 12 خواتین بھی شامل ہیں۔

رائٹرز کے مطابق بم دھماکہ شام  سات بجے کے بعد غیرملکی این جی اوز کے  دفاتر کے نردیک کیا گیا۔ اس علاقے میں بڑی تعداد میں غیر ملکی رہائش پذیر بھی ہیں جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہوتے ہیں۔

افغان پولیس نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے نے بتایا کہ پولیس ابھی واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ابھی حتمی طور پر کوئی تفصیل نہیں بتائی جاسکتی۔

دوسری جانب افغان مقامی ویب سائٹ کے مطابق افغان وزیرداخلہ نجیب دانش نے تصدیق کی ہے کہ یہ دھماکہ ٹرک کے ذریعے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک حملے کی ذمےداری کسی نے قبول نہیں کی۔


متعلقہ خبریں