افغانستان میں دھماکہ، تین امریکی فوجی ہلاک

افغانستان: نیٹو کے قافلے پر خودکش حملہ، تین اہلکار ہلاک، تین زخمی | urduhumnews.wpengine.com

کابل: افغانستان کے وسطی صوبہ غزنی میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں تین امریکی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔

نیٹو کے سربراہی میں قائم امدادی مشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دیسی ساختہ بم دھماکے کے نتیجے میں ایک امریکی سول کنٹریکٹر بھی زخمی ہوا جسے دیگر زخمیوں کی ساتھ طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

طالبان نے اس منصوبہ بندی کی ذمہ داری قبول کر لی۔افغانستان میں حالیہ چند ماہ کے دوران طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکی اور افغان فورسز کے اہلکار غزنی کے علاقوں پر کارروائی کرنے میں مصروف تھے، اس دوران ان کی اسلحے سے لیس گاڑی پر حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اور افغان فورسز کو غزنی کے ان علاقوں میں ریڈ کر رہے تھے جن پر طالبان کا قبضہ ہے مگر ان کی یہ کارروائی کامیاب نہ ہو سکی۔

افغان گورنر کے ترجمان محمد عارف نوری نے کہا ہے کہ غزنی کے علاقے میں کارروائی کی غرض سے آئی امریکی فوج کے گاڑی سڑک کنارے بھاری بم سے ٹکرا گئی جس کے نتجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فورسز پیر سے غزنی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر رہی ہے ۔امریکی فوج اور نیٹو کی جانب سے تاحال دھماکے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ غزنی افغانستان کا وہ علاقہ جہاں امریکی فوج اور طالبان میں جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، یہاں بات قابل ذکر ہے کہ اس شہر سے ملحقہ علاقوں پر اب بھی افغان طالبان کا قبضہ ہے۔


متعلقہ خبریں