نواز شریف سے ملاقات کرنی ہے یا نہیں،دیکھیں گے، زرداری

آصف علی زرداری میڈیا سے غیر رسمی گفتگو


اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےکہا ہے کہ نوازشریف سے ملاقات کا معاملہ دیکھیں گے کہ ملاقات کرنی ہے یا نہیں۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال جواب میں کہی۔

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق پوچھے گئے سوال پرزرداری نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پرہمارا موقف سامنے آچکا ہے۔جب حکومت فوجی عدالتوں کی توسیع پر بات کرے گی تو سوچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے چیئرمین نے فوجی عدالتوں پر واضح موقف اختیار کیا ہے جبکہ ہماری پوزیشن بھی واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں وزیر اعظم نے اس معاملے پر بات کی تھی جس پر میں نے کوشش کرکے اس معاملے کو حل کرایا تھا۔ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر حکومت بات کرے گی تو دیکھیں۔

سابق صدر آصف زرداری نےسندھ میں ان ہائوس تبدیلی لانےکے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نہ ہو پی ڈی اے ہو کیا فرق پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں