خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر تاحال جاری نہ ہو سکے

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ نون کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر تاحال جاری نہ ہو سکے ہیں۔

مسلم لیگ نون کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے متعدد بار خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاہم اسد قیصر اس معاملے پر بالکل خاموش ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی قانون سازی برانچ نے اپنی رائے کے ساتھ فائل اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائی ہوئی ہے جب کہ اسپیکر نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کل ہی جاری کیے ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے جس کے لیے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے دوبارہ درخواست کی گئی ہے۔

اس سے قبل 20 دسمبر کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے تھے اور انہوں نے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کے خلاف 13 دسمبر 2018 کو بھی قومی اسمبلی میں احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا تھا۔

گزشتہ ماہ گیارہ دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو پیراگون سٹی اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں