‘ایگرو فارمز میں12500مربعہ فٹ سے زائد جگہ پر بنی ہوئی عمارت گرا دی جائے’

کوروناوائرس کیخلاف یکساں پالیسی مرتب دینے کیلئے وفاق کو ایک ہفتے کی مہلت

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکم دیا ہے کہ اسلام آباد کے ایگرو فارمز میں تعمیرات کیلئے ہم نے عمارت کی 12500 فٹ حد رکھی تھی اگر کوئی عمارت زائد رقبے میں بنی ہوئی ہے تو گرا دی جائے۔

عدالت عظمیٰ کے دو رکنی بینچ نے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جمعہ کے روز اسلام آباد کے علاقہ چک شہزاد میں فارم ہائوسز کے غلط استعمال کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت

بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ  برآمدے 12500 فٹ میں شامل نہیں ہوں گے، جن لوگوں نے گھر بنا لیے ہیں ان کی انسٹالمنٹ بھی ہونی چاہیے، برآمدے کے علاوہ عمارت کو جرمانہ ادا کر کے ریگولرائز کیا جائے

عدالت نے حکم دیا کہ 12500 فٹ سے کم عمارت کو ریگولرائز کیا جائے، جس عمارت کی قیمت 50 لاکھ سے زائد ہے اسکی ادائیگی قسطوں میں کی جائے اور اقساط ڈیڑھ سال میں ادا کرنی ہوں گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس ختم کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں