وفاقی کابینہ نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست مستردکردی


اسلام آباد: وفاقی وزیراطلات فواد چوہدری کا کہنا ہے کابینہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق وزارت داخلہ کی درخواست منظور نہیں کی۔ سپریم کورٹ کا  تفیصلی فیصلہ آنے کے بعد نظرثانی کی درخواست پر غور کریں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کئی ارکان منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی کردار ہیں۔آصف علی زرداری فریال تالپور اور مراد علی شاہ شامل ہیں۔ انہوں نے سندھ کے عوام کا پیسہ ان پر خرچ ہونے کی بجائے بیرون ملک منتقل کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ای سی ایل سے متعلق سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ موصول نہیں ہوا۔تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد غور کیا جائے گا۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی بھی درخواست پر غور کریں گے ۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ وہ پاکستان کے اندرکاروبارکے مواقع وسیع کرنا چاہتےہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ گیس کی کمی کے معاملے سے نمٹنے کیلئے کام کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماضی میں وزیراعظم ہاؤس میں 95ہزار یونٹس بجلی استعمال ہوتی رہی ہیں، اب وہاں  43 ہزار یونٹس تک بجلی استعمال ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی خسروبختیار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مہنگائی کا بے بنیاد واویلا کررہی ہیں، ماضی کی حکومتوں کے پہلے سال مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو مارکیٹ قیمتوں کے بارے میں مسلسل آگاہ رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ منافع خوری کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں۔حکومت نے مہنگائی کا بوجھ عوام پر نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور مختلف پروگراموں کے زریعے مہنگائی کا بوجھ کم کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں