‘وزیر اعظم نے گیس کمپنیوں کے سربراہان ہٹانےکا اعلان کیا ہے’

زرداری اپنی سیاست کے آخری دن گننے پر توجہ دیں، فواد چوہدری | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏حالیہ دنوں میں عوام کو گیس کے شدید بحران کا سامنا رہا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر کیے گئے اپنے کا ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے گیس کے بحران کی ذمہ داری کے تعین کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔ انکوئری کمیٹی کی رپورٹ کل وزیراعظم کو پیش کی گئی۔

انہوں نے لکھا کہ رپورٹ کے مد نظر وزیر اعظم نے سوئی سدرن اور سوئی ناردن کے سربراہان کو عہدوں سے فوری ہٹانےکا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے کل ہدایت کی تھی کہ ملک بھر میں آئندہ ایک ہفتے میں گیس کی کمی پوری کی جائے جبکہ وفاقی حکومت نے تحقیقاتی رپورٹ کی سفارش پرملک میں گیس بحران کا ذمہ دار سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے مینیجنگ ڈائریکٹرز کو قرار دیتے ہوئے انہیں ہٹانے کا بھی اصولی فیصلہ کرلیا تھا۔

جس میں وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وزیرِ پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور، وزیربرائے توانائی عمر ایوب خان، وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد ، وزیرِ منصوبہ بندی خسرو بختیاراور وزیرِ برائے بحری امور علی حید زیدی سمیت دیگر نے شرکت کی تھی۔


متعلقہ خبریں