ایم کیو ایم پاکستان کا فاروق ستار کو نوٹس

انتخابات 2018: فاروق ستار ایم کیو ایم کے امیدواروں میں شامل نہیں | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


کراچی: ایم کیوایم پاکستان نے پارٹی سے ناراض رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو نوٹس جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فاروق ستار پارٹی کا نام، پرچم  اور انتخابی نشان کا غیر قانونی استعمال بند  کریں۔

واضح رہے فاروق ستار کچھ عرصے پہلے کچھ باتوں پر اختلافات کے باعث فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان سے لاتعلقی اختیار کرلی تھی تاہم اب انہیں پارٹی کی جانب سے نوٹس دیا گیا ہے۔

یاد رہے چار ہفتے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما سردار احمد نےبھی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔

ہم نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مزید سیاست نہیں کرسکتا بلکہ اب سماجی کاموں کا آغاز کروں گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی پلیٹ فارم سے اب سیاست نہیں کریں گے جبکہ انہوں نے یہ فیصلہ انہوں نے دلبرداشتہ ہوکر نہیں لیا۔


متعلقہ خبریں