انٹر نیشنل کبڈی سیریز، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

تین ملکی انٹرنیشنل کبڈی سیریز کا آج سے آغاز ہو گیا | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: ہم نیوز


فیصل آباد:انٹر نیشنل کبڈی سیریز میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔

تین ملکی انٹر نیشنل کبڈی سیریز میں انڈیا پاکستان کے مابین میچ  ہوا جس کے  پہلے ہالف کے اختتام پر پاکستان کو برتری حاصل رہی۔

تین ملکی انٹر نیشنل کبڈی سیریز کے پہلے ٹاکرے میں پاکستان وائٹ نے ایران کو 14 پوائنٹس سے شکست دے دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان وائٹ نے کل 38 پوائنٹس بنائے، جواب میں ایران کی ٹیم صرف 24 پوائنٹس اپنے نام کر سکی۔

کبڈی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان گرین اور بھارت کے کھلاڑی آمنے سامنے ہیں۔

تین ملکی انٹر نیشنل کبڈی سیریز کا آغاز آج سے ہوگیا ہے جس میں پاکستان، ایران اور بھارت کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور نے ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جھنگ میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اجازت نہیں مل سکی جس کے سبب ایک روز قبل ہی فیصل آباد میں ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اقبال اسٹیڈیم میں انٹر نیشنل کبڈی سیریز کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ شائقین کبڈی نے میچ شروع ہونے سے گھنٹوں پہلے اسٹیڈیم کا رخ کرنا شروع کر دیا تھا اور معروف گلوکار عارف لوہار  بھی انٹر نیشنل کبڈی ٹاکرے کی رونق بڑھانے میدان میں پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ تین ملکی کبڈی سیریزمیں مختلف شہروں میں پانچ میچوں کی کبڈی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کے مقابلے سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

کبڈی فیڈریشن حکام کے مطابق مقابلوں سے پاکستان کے ایران اور بھارت کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

 


متعلقہ خبریں