پشین: بلوچستان کے ضلع پشین میں دھما کے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ پولیس لائن کے قریب ہوا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ لیویز گاڑی کے قریب ہوا جس کے بعد امدادی ٹییمں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔
زخمیوں کو نزدیکی اسپتال کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں ثبوت و شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق فی الحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے پشین بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایات کی ہیں کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور سیکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
صوبائی وزیرداخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے پشین دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات میں پاکستان کے دشمن عناصر کار فرما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن دشمنوں کا پیچھا کرتے رہیں گے اور دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔