موٹروے پر دھند، ویگن کی ٹکر سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

موٹروے پر دھند، ویگن کی ٹکر سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق| urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: ہم نیوز


ملتان: بیٹ کے علاقے میں شدید دھند کے سبب ٹریفک حادثے سے پیٹرولنگ افسر محمد سعید جاں بحق ہو گیا ہے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق پیٹرولنگ افسر جائے حادثہ کو محفوظ بنانے کے لیے ایمبر لائٹ لگا رہا تھا اور پیچھے سے آنے والی ویگن نے ٹکر ماری۔

جاں بحق پیٹرولنگ افسر کا تعلق بھکر سے تھا اور سوگواران میں بیٹی اور بیوہ چھوڑی ہے۔

ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے گہرے غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق پولیس افسر دیانت دار اور بہادر تھے۔

خیال رہے کہ پنجاب کے میدانی علاقے ان دنوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور موٹرویز حکام نے شہریوں کو سفر کے دوران رفتار کم رکھنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ ٹریفک پولیس نے خبردار کیا ہے کہ شہری غیرضروری سفر سے گریز کریں اور سفر شروع کرنے سے پہلے ہمسفر ایپ، ایف ایم 95 ریڈیو اسلام آباد اور ہیلپ لائن 130 سے معلومات لیں اور سفر سے پہلے اور دوران ہمسفر ایپ کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں