کراچی: معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل نے کہا کہ لاہور اور کراچی دونوں اچھی جگہیں ہیں لیکن کراچی میں رہنے اور پلنے بڑھنے کی وجہ سے اس شہر کی ان کے دل میں خاص جگہ ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام “کور پیج” میں اپنے شوہر حسن احمد کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حسن کی گھر میں چیزیں پھیلا کر رکھنے کی عادت انہیں پسند نہیں ہے۔
سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ ان کی اپنے بیٹے اور بیٹی سے اچھی دوستی ہے، دونوں کے بہت قریب ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں کھانے پکانے یا بیکنگ کا کوئی شوق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ دکھی فلمیں دیکھتے ہوئے روتی نہیں ہیں کیونکہ وہ زیادہ جزباتی نہیں ہیں۔
میک اپ کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں سرخ رنگ کی لپ اسٹک لگانا بہت پسند ہے کیونکہ یہ ان کی اسکن ٹون کے ساتھ میچ کرتی ہے۔
اپنے مداحوں اور تمام سننے والوں کو نصیحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ایمانداری سے کام کریں کیونکہ ایمانداری سے کیے ہوئے کام کا اچھا اور بڑا اجر ملتا ہے۔