آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: حمزہ شہباز نیب میں پیش

عدالت نے حمزہ شہباز کانام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دےدیا | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز ظاہر کردہ آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں صفائی دینے قومی احتساب بیورو(نیب) کے لاہور آفس پیش ہوئے۔

ان کہ پیشی سے قبل ن لیگی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نیب آفس کے باہر جمع ہوئی جو اپنے لیڈر کے حق میں نعری بازی کر رہی تھی۔ ن لیگی ورکرز کی جانب سے حکومت اور نیب کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔

حمزہ شہباز کو نیب نے صاف پانی کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثوں میں طلب کیا تھا۔ صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر صاف پانی کیس میں تیسری بار اور آمدن سے زائد اثاثے کے معاملے میں دوسری بار پیش ہوئے۔

حمزہ شہباز پر صاف پانی کمپنی کیس میں کوئی عہدہ نہ رکھنے کے باوجود معاملات میں دخل اندازی کا الزام ہے جب کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں حمزہ شہباز کو اپنے اکاؤنٹ میں مشکوک ٹرانزیکشنز پر اپنا موقف دینا ہو گا۔

“احتساب کے پیچھے انتقام کی بو آتی ہے”

پیسشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ عمران خان اگر علیمہ خان کے اثاثے سامنے لائے تو مانے گے کہ شفاف احتساب ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے پیچھے انتقام کی بو آتی ہے، یہ احتساب شریف خاندان نے مشرف کے دس سالوں میں بھی بھگتا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ نیب کو اب تک ان کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھی مسٹر کلین نہیں ہیں، عمران خان اپنے دائیں بائیں دیکھیں کرپشن کرنے والے نظر آئیں گے۔


متعلقہ خبریں