کرسمس کے موقع پر تحائف بانٹتا سانتا کلاز کون ہے؟

فوٹو: فائل


سانتا کلاز یا سینٹا مغربی مسیحی ثقافت کا ایک افسانوی کردار جس کے متعلق مشہور ہے کہ وہ کرسمس کے موقع پر اچھے اور نیک بچوں کے لیے مختلف تحفے لے کر آتا ہے۔

مخلتف روایتوں کے مطابق  سانتا کلاز قطب شمالی میں رہتا ہے جہاں کا پتا دنیا میں کسی شخص کو نہیں۔ سانتا کلاز کے پاس ایلفز یعنی بونوں کی فوج ہوتی ہے، جو تمام سال قطب شمالی میں موجود سینٹا کے گاؤں میں کھلونے تیار کرتے ہیں۔

سانتا کلاز کے پاس اُڑنے والے آٹھ ہرن ہیں جو اس کی بگھی کو کرسمس کی رات اُڑاتے ہیں۔ سانتا کلاز سارا سال قطب شمالی میں موجود اپنے گاؤں میں اچھے اور برے بچوں کی فہرست تیار کرتا ہے جس میں بونے (ایلفز) اس کی مدد کرتے ہیں۔

اس فہرست کی مدد سے سانتا کلاز اچھے بچوں میں تحفے بانٹتا ہے نیز برے اور شریر بچوں کو سزا دینے کے لیے سانتا کلاز کا ایک ساتھی بھی ہے جس کا نام کرمپس ہے۔ روایات کے مطابق موجودہ سانتا کلاز سرخ لباس پہنتا ہے اور اس کی سفید رنگ کی داڑھی ہوتی ہے۔

ایک روایت میں کہا جاتا ہے کہ ‘سانتا کلاز’ ایک ڈچ کردارسینٹر کلاس سے وجود میں آیا جو چوتھی صدی کے ایک یونانی کیتھولک بشپ سنیٹ نکولاز کی شخصیت سے متاثر ہوکر بنا۔

یہ ایک بہت عجیب و غریب کردار ہے جس کے بارے میں بچوں کو کچھ اور ہی کہانی سنائی جاتی ہے۔ جو کچھ ہوں ہے کہ کرسمس کے دن لال اور سفید گرم کپڑوں میں ملبوس ایک شخص آسمان سے گھوڑوں کی بگھی میں آئے گا اور تحائف لائے گا۔ جو دیکھنے میں عمر رسیدہ ہوگا اور اس کی سفید ڈارھی ہوگی۔

اسی طرح اس کے بارے میں ایک روایت میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ  حضرت عیسیٰ کے دور سے قبل یا رومن ایمپائرز کے دور سے بھی پہلے جب موسم سرما آتا تھا اور برف باری ہوتی تھی تو آسمانوں سے کوئی فرشتہ زمین پر اترتا ہے اور دیکھنے میں آج کے سانتا کلاز جیسا ہی ہوتا تھا۔

اس کے پاس بچوں کے لیے تحائف ہوتے تھے اور وہ تحفے بچوں میں تقسیم کرتا تھا اور آج تک ہر کرسمس پر یہ ہی روایت چلی آرہی ۔

واضح رہے سانتا کلاز کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی روایت نہیں جس پر سب کا اتفاق ہو.

کرسمس کی تاریخ

ہر برس دنیا بھر میں مسیحی برادری حصرت عیسیٰ ؑ  کی تاریخ پیدائش کی نسبت سے 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے۔ اس موقع پر نا صرف چراغاں کی جاتا ہے بلکہ عیسائی اپنی روایات کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔

کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد 24 اور 25 دسمبر کی رات گرجا گھروں میں جا کر عبادت کرتے ہیں اور پھر اگلے روز صبح ایک دوسرے کو تحفے تحائف دیتے اور خوشیاں بانٹتے ہیں۔


متعلقہ خبریں