اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے سی ای او کی ہتھکڑی لگی میت کی تصویر وائرل ہونے پر رد عمل میں کہا ہے کہ اگر آپ غریب اور متوسط ہیں تو موت کے بعد روح کو مقید رکھنے کیلئے ہتھکڑی لگے ہی لاش کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر آپ طاقتور اور امیر ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں آپ کےوزرا کالونی میں شاندار بنگلے کو جیل قرار دیاجائے گا آپ بنگلے کے سامنے گرین بیلٹ کو سیکیورٹی کے نام پر بنگلے میں شامل کرنے کی سہولت سے بھی استفادہ کریں،اور حکومت کا آڈٹ بھی کریں۔
اگر آپ طاقتور اور امیر ہیں تو کوئ مسئلہ نہیں جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں آپ کےوزراء کالونی میں شاندار بنگلے کو جیل قرار دیاجائیگا آپ بنگلے کے سامنے گرین بیلٹ کو سیکورٹی کے نام پر بنگلے میں شامل کرنے کی سہولت سے بھی استفادہ کریں،اور حکومت کا آڈٹ بھی کریں۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 22, 2018
فواد چوہدری نے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ ہاں اگر آپ غریب اور متوسط ہیں تو موت کے بعد روح کو مقید رکھنے کے لیے ہتھکڑی لگے ہی لاش کو نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا تا کہ لوگ عبرت پکڑیں۔
ہاں اگر آپ غریب اور متوسط ہیں تو موت کے بعد روح کو مقید رکھنے کیلئے ہتھکڑی لگے ہی لاش کو نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا تا کہ لوگ عبرت پکڑیں۔ https://t.co/cJ5lc7ZHhl
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 22, 2018
یاد رہے کہ گزشتہ شب سرگودھا کیمپس کیس میں گرفتار سی ای او میاں جاوید دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے اور ان کی ہتھکڑی لگی میت کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔