سندھ، تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان


کراچی: سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں سردی کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے جو 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں  22 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان  کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پنجاب کے تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت پنجاب کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

پنجاب حکومت نے پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیےموسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکشکن بھی جاری کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں