وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ہو گا

'حکومت دو دن میں مستعفی ہو جائے گی'

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ہوگا۔ اجلاس میں 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور اس ضمن میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکابینہ کو اجلاس میں اخراجات میں کی گئی کمی سے متعلق بریفنگ دیں گے اور ’سرمایہ پاکستان کمپنی‘ سے متعلق بھی بریف کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مقامی حکومتوں کے بورڈ کے قیام کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اسلام آباد ماسٹر پلان میں نظرثانی کے لیے فیڈرل کمیشن کے قیام پر بھی غور و خوص کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دواؤں کی قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے پاک افغان لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت شرکائے اجلاس کو فاٹا ریفارمز پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

نومبر 2018 کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں 193 کمپنیوں کی بحالی کے لیے’سرمایہ پاکستان کمپنی‘ کے قیام کی منظوری دی گئی تھی جبکہ اس بات بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ سرمایہ پاکستان کمپنی کے سربراہ وزیراعظم عمران خان خود ہوں گے۔


متعلقہ خبریں