آشیانہ اسکینڈل،شہباز شریف کے خلاف نیب ریفرنس تیار

ہم نیوز نے مارگلہ میں شہباز شریف کے بنگلے کا کھوج لگا لیا

لاہور: آشیانہ اقبال کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف کے خلاف تحقیقات مکمل کر لیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے شہباز شریف کے خلاف ریفرنس مکمل کر لیا ہے اور ریفرنس منظوری کے لیے چئیرمین نیب کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ اسے احتساب عدالت میں دائر کیا جاسکے۔

ذرائع نے بتایا کہ  شہباز شریف ریفرنس کی منظوری ملنے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ رواں ہفتے ہی اسے احتساب عدالت میں دائر کر دیا جائے گا۔

شہباز شریف کے خلاف ریفرنس اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپٹ پریکٹس فوائد حاصل کرنے کے الزامات پر بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے خلاف دائر کیے جانے والا ابتدائی ریفرنس سو صفحات سے زائد پر مشتمل ہو گا۔

آشیانہ اسکینڈل کیس

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اکتوبر 2018 میں آشیانہ اسکینڈل کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو گرفتار کیا تھا

نیب کا کہنا ہے کہ اس کیس میں شہباز شریف کے خلاف ناقابل تردید شواہد ملے ہیں جبکہ وہ اپنے بیانات سے نیب حکام کو مطمئن نہیں کرسکے اسی لیے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

نیب نے بتایا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو حراست میں لینے کے لیے چیئرمین نیب سے اجازت لی گئی۔

شہباز شریف رمضان شوگر ملز کیس میں بھی گرفتار ہیں

قومی احتساب بیورو(نیب) نے رمضان شوگر ملز کیس میں بھی شہباز شریف کو گرفتار کیا ہوا ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے وقت نیب کے وکیل وارث علی جنجوعہ نے عدالت کو بتایا تھا کہ رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کی گرفتاری 10 نومبر کو عمل میں لائی گئی۔


متعلقہ خبریں