سی پیک نے تھر کے غریب ترین طبقے کو اٹھایا، احسن اقبال


اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک نے سندھ میں تھر کے غریب ترین طبقے کو اٹھایا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر کول کے منصوبے میں خواتین کا مردوں کے شانہ بشانہ ہزاروں فٹ کھدائی کے بعد حاصل ہونے والے کوئلے کی ڈمپرز کے ذریعے منتقلی قابل فخر کام ہے.   ان کا کہنا تھا کہ خاتون ہوتے ہوئے اتنی مشقت کا کام کرنا بہت بڑی بات ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پچھلی بار جب اسی فورم پر خطاب کیا تو توہین عدالت کا نوٹس مل گیا.  اب کہو گا کہ سب ٹھیک چل رہا ہے۔ امید ہے کہ ایسا کہنے سے توہین عدالت کا نوٹس نہیں ملے گا

انہوں نے کہا کہ ہم اب نئے ڈیجیٹل معاشی دور کی طرف گامزن ہیں۔  پاکستان سمیت تمام دنیا غربت کا خاتمہ چاہتی ہے۔  اس بدلتی ہوئی دنیا میں پاکستان سمیت تمام ملکوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔  ملک کو درپیش اندونی مشکلات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ بیرونی مشکلات سے نمٹنے کی بھی ضرورت ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔  15 سال بعد روبوٹس کا دور آ جائے گا۔  دو سال قبل ہم نے 5 جدید سینٹر بنائے۔  سی پیک صرف سڑکوں کا منصوبہ نہیں ہے۔ 2013 میں پاکستان میں بجلی کا بہت زیادہ شارٹ فال تھا۔  5 سال میں 12 ہزار میگا واٹس سسٹم میں  شامل ہوا۔  بجلی کے بغیر معیشت تباہ ہو جاتی ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ سی پیک سے بلوچستان کو بہت فائدہ ہوا۔ 70 سال میں گوادر اور کوئٹہ کے درمیان زمینی رابطہ نہیں تھا۔ جو کہتے ہیں سڑکیں بنانا ترقی نہیں ہے وہ جا کر گوادر کوئٹہ روڈ دیکھیں۔ صوبے میں بہت سی یونیورسٹیز  کا قیام ہوا۔

سی پیک کے تحت چین سے پاکستان تک فائبر آپٹکس بچھائی جا رہی ہے۔ تھر کول منصوبے کو ترجیح دی۔ یہ منصوبہ مقامی لوگوں کے لیے انقلاب ہے۔ تھر میں عورتیں ٹرک چلا رہی ہیں۔

 

ن لیگی رہنما نے کہا کہ میزائل اور ایف 16 حاصل کر لینا ترقی نہیں ہے۔ چین سمیت بہت سے ممالک اپنے طلباء کو امریکہ پی ایچ ڈی کے لیے بھیجتے رہے۔ ہم لوگ امریکہ پیسہ کمانے جاتے رہے۔ ہم نے 1 ہزار پی ایچ ڈی سکالر شپس کا پروگرام شروع کیا۔ ہمیں خطے کے دیگر ممالک سے تعلق قائم کرنا ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف نے بطور وزیر اعلی بھارتی وزیراعلی پنجاب کو خط لکھا۔ سموگ پر قابو پانے سے متعلق بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سکیورٹی تعلیمی معیار سے ہے نہ کہ بندوق اور میزائل سے۔


متعلقہ خبریں