اسلام آباد ہوٹل سے غیر ملکی باشندے کی نعش برآمد

اسلام آباد ہوٹل سے غیر ملکی باشندے کی نعش برآمد | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل سے غیر ملکی باشندے کی  نعش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق غیر ملکی باشندے کی شناخت سورین ڈینیل کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق ہالینڈ سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر خودکشی لگتی ہے مگر صحیح حقائق پوسٹ مارٹم رپوٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔ ہم نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق شہری نے اپنے ہاتھ سے گلے میں گولی ماری اور پستول بھی ہاتھ میں ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سورین ڈینیل کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور واقعہ سے ہالینڈ کے سفارتخانے کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے تاہم سفارتخانے سے فی الحال کوئی جواب حکام کو وصول نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں