ائیرپورٹ بد تمیزی: عدالت میں وزیرسیاحت گلگت کی معافی قبول

وزیرسیاحت گلگت بلتستان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ائیر پورٹ پر بد تمیزی کرنے کے معاملے میں وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا حسین کی معافی قبول کرتے ہوئے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے بینچ نے آج اسلام آبادایئرپورٹ پر پی آئی اے افسر کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے کی سماعت کی، آئی جی اسلام آباد اور وزیر سیاحت گلگت بلتستان سمیت دیگر متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

قبل ازیں عدالت نے پنجاب حکومت کو حکم دیا تھا کہ وزیر کے خلاف مقدمہ درجہ کیا جائے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نےاستفسار کیا کہ کیا آپ ہی وہ وزیر ہیں جس نے دھکے دیے؟ بینچ کے سربراہ نے حکم دیا کہ دکھائیں اس کی ویڈیو کیسے انہوں نے  دھکے دیئے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نے کیسے سرکاری کام میں مداخلت کی؟ جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ اگر پرواز میں تاخیر ہو تو ایسے ردعمل دکھاتے ہیں؟

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے جب دھکے دیئے کیا اس وقت ہوش میں تھے؟ وزیرسیاحت گلگت بلتستان نے جواب دیا کہ میں نے دھکا ضرور دیا لیکن کسی وجہ پر۔

آئی جی اسلام آباد کومخاطب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جب سے آپ آئی جی بنے ہیں آپ عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوتے، اپنا غرور اور تکبر گھر چھوڑ کر آیا کریں، یہ عدالت ہے۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد سے استفسار کیا کہ ایئر پورٹ پر بدتمیزی ہوئی اس پر آپ نے کیا ایکشن لیا؟

انسپکٹر جنرل پولیس نے بینچ کو بتایا کہ ایئر پورٹ اسلام آباد کی حدود میں نہیں پنجاب کی حدود میں ہے۔

بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ وزیر صاحب کیا آپ بدمعاش ہیں، آپ کودھکے دیتے ہوئے شرم نہیں آئی۔

وزیر سیاحت گلگت بلتستان کہا کہ اپنے عمل پر شرمندہ ہوں عدالت معاف کرے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کوئی معافی نہیں دیں گے، فوری پرچہ درج کیا جائے۔

عدالت نے وزیرسیاحت گلگت بلتستان کوحکم دیا کہ تحریری معافی نامہ جمع کرائیں۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ پنجاب حکومت وزیرموصوف کے خلاف پرچہ درج کرے اور عدالت اس معاملے کو ازخود نوٹس کے طور پر سنے گی۔

بعد میں عدالت نے وزیر سیاحت گلگت بلتستان کی معافی قبول کرتے ہوئے ازخود نوٹس نمٹا دیا۔


متعلقہ خبریں