سیٹیزن پورٹل پر ایک لاکھ درخواستیں آئیں،افتخار درانی


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ سیٹیزن پورٹل پر 24 دن میں چار لاکھ 54 ہزار افراد نے ایپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ایپ کو طالبعلموں نے ڈاؤن لوڈ کیا ہےجبکہ بیرون ملک رہنے والے افراد نے 28 ہزار ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔

ایپ ڈاوَن لوڈ کرنے والوں میں 94 فیصد مرد اور 6 فیصد خواتین ہیں۔ طلبا اور صحافیوں سمیت ہر شعبے کے افراد نے ایپ ڈاوَن لوڈ کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ  ایک  ہزار 171 درخواستیں موصول ہوئیں جب میں سے 16 ہزار 963 شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ 84 ہزار درخواستوں پر عملدرآمد جاری ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ 23 ہزار 78 شکایات میونسپل سروسز کے حوالے سے آئی ہیں جبکہ لا اینڈ آرڈرز پر 6 ہزار 129 شکایات موصول ہوئیں۔

افتخار درانی کا یہ بی بتانا تھا کہ اوورسیز سے 4 ہزار827 شکایات ملی ہیں۔

افتخار درانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایپ کے ذریعے 21 ہزار سے زائد لوگوں نے تجاویز دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن سسٹم کے بارے میں بھی بہت ساری شکایات آئیں۔ افتخار درانی نے بتایا کہ پورٹل میں وائس نوٹ بھی بھیجا جاسکتا ہے جبکہ شکایت درج کرانے والوں سے فوری رابطہ کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ افتخار درانی کا پریس کانفرنس شرکا سے گفتگو میں بتانا تھا کہ سو دنوں کے حوالے سے وزیراعظم تین شہروں میں خطاب نہیں کریں گے، مرکزی تقریب ایک ہی ہو گی۔


متعلقہ خبریں