مقبوضہ جموں و کشمیر کی اسمبلی تحلیل


سری نگر: مقبوضہ جموں وکشمیر کی اسمبلی تحلیل کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیرکے گورنرستیا پال ملک نے اسمبلی تحلیل کی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ محبوبہ مفتی نے حکومت بنانے کے لیے اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے کیونکہ انہیں حکومت بنانے کے لیے کانگریس اورنیشنل کانفرنس کی حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ 2015 میں مقبوضہ وادی میں نام نہاد انتخابات کرائے گئے تھے۔ جس کے بعد بی جے پی اور ڈیموکریٹک پارٹی نے مل کا حکومت بنائی تھی جبکہ محبوبہ مفتی وزیراعلیٰ مقرر ہوئی تھیں۔

جون 2018 کے بعد جب بی جے پی کی جانب سے پی ڈی پی کی حمایت ختم کی گئی تو وادی میں گورنر راج ناٖذ کردیا گیا۔

دوسری جانب پی ڈی اور نیشنل کانفرنس کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے پیچھلے پانچ ماہ سے گورنرسے اسمبلی ختم کرنے کی  درخواست کی جارہی تھی تاہم ان کی بات کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی لیکن اب ایک دم اسمبلی توڑ دی گئی۔

اس عمل کو محبوبہ مفتی اور عمرعبد اللہ کے لیے بہتر قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس وقت ان دونوں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کرانے مطالبہ کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں