رِنگ آف پاکستان کے مقابلوں کی تیاریاں عروج پر


اسلام آباد: پاکستان میں ایک بار پھرریسلنگ رِنگ آف پاکستان کے  دلچسپ مقابلے ہونے جا رہے ہیں جس کے لیے تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔

رِنگ آف پاکستان میں دنیا بھر کے متعدد ممالک کے نامور پہلوان مقابلوں میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے جبکہ ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز شہر قائد کراچی سمیت دیگر شہروں کو ملے گا اور رنگ کے کنگزکے درمیان کراچی میں سات  دسمبر اور لاہور میں نو دسمبر کو مقابلے ہوں گے۔

ریسلنگ کے شوقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں کیونکہ جلد ایک بار پھر رنگ کے پہلوان ایکشن میں نظر آئیں گے۔

بریم نامی برطانوی ریسلر، جنہیں ’کنگ آف کی ماوینٹین‘ بھی کہا جاتا ہے، ڈبلیو ڈبلیو ای ایمپیکٹ ریسلنگ کے نامورریسلر ہیں جو 26 نومبر کو لاہور آرہے ہیں۔

واضح رہے بریم  کی آمد کے ساتھ ہی دیگر بین الاقوامی ریسلرز کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع بھی ہوجائے گا۔

کینیڈا ،امریکہ، برطانیہ، فرانس سمیت کئی ممالک کے 20 سے زائد بین الاقوامی ریسلرز کنگ آف دی رنگ بننے کے لیے بے تاب ہوں گے۔


متعلقہ خبریں