پاکستان میں عدلیہ مکمل آزاد ہے، چیف جسٹس


لندن: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستان میں انصاف کا ایک ہی نظام ہے اور اب وہ وقت گیا جب عدالتیں دباؤ میں ہوتیں تھیں کیونکہ اب عدالتیں آزاد ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اپنے سات روزہ  دورے پر لندن پہنچے اوراس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ حلقے اپنے اپنے انداز سے سوچ رہے ہوتے ہیں اور اب پاکستان میں سلیکٹڈ نظام کا سسٹم نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بیٹے کی گریجویشن کے لیے لند ن آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب انصاف کی بالادستی ہے اور لوگوں  کو انصاف فراہم کیا جائے گا کیونکہ اب ملک میں عدالیہ مکمل طور پر آزاد ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہر کسی کو انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی کیونکہ اب عدلیہ دباؤ میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یونی ورسٹی تقریب کےعلاوہ مختلف ڈیم فنڈ ریزنگ پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے اور ڈیم فنڈ ریزنگ تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں