بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 41 پیسے اضافہ

بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد

فائل فوٹو


اسلام آباد: نشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 41 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صرف اکتوبر کے لیے کیا گیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ  تمام  تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔

بجلی کی قیمت میں 41 پیسے اضافے کے بعد صارفین کو آئندہ بلوں میں تین ارب انسٹھ کروڑ اضافی ادا کرنا پڑیں گے۔

یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے سفارش کی تھی کہ بجلی کی مد عوام کو ملنے والی 146 ارب کی سبسڈی ختم کی جائے۔

حکومت نے نیپرا کو درخواست دی تھی کہ 50 یونٹ بجلی کے استعمال پر دو روپے فی یونٹ، 100 یونٹ کے استعمال پر پانچ روپے 79 پیسے فی یونٹ اور 100 سے 200 یونٹ کے استعمال پر آٹھ روپے گیارہ پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔

اس کے علاوہ اسی سلسلے میں 200 سے 300 یونٹ کے استعمال پر دس روپے 20 پیسے فی یونٹ، 300 سے 700 یونٹ پر 17 روپے 60 پیسے مقرر اور 700 سے زائد یونٹ پر 20 روپے 70 پیسے مقرر کرنے کی درخواست بھی دی گئی ہے۔

مذکورہ حکومتی درخواست پر 26 نومبر کو فیصلہ آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں