چیف جسٹس کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

فوٹو: فائل


راولپنڈی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد راولپنڈی انسیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) سے ڈسچارج کر دیا ہے جس کے بعد چیف جسٹس اسپتال سے گھر روانہ ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پمز کے ایم ایس ڈاکٹر امجد خان نے آر آئی سی میں چیف جسٹس کا طبی معائنہ کیا، جنرل (ر) اظہر کیانی اور ڈاکٹر امجد نے تازہ رپورٹس اور مشاورت کے بعد چیف جسٹس کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا۔

چیف جسٹس گزشتہ روز انجیوپلاسٹی کے عمل سے گزرنے کے بعد  آر آئی سی میں زیر علاج تھے۔ آج صبح ان کے گھر والوں نے آر آئی سی میں ان کی عیادت بھی کی۔

گزشتہ روز چیف جسٹس صحت کی خرابی کے باعث اپنے خاندان کے ساتھ راولپنڈی ادارہ امراض قلب پہنچے جہاں اُن کی ایک بند شریان کو انجیو پلاسٹی کے ذریعے کھولا گیا۔

راولپنڈی ادارہ امراض قلب کے سربراہ نے چیف جسٹس کی انجیو پلاسٹی مکمل ہونے اور ان کے صحت مند ہونے کی اطلاع دی تھی ڈاکٹرز نے انہیں چکنائی والی غذاؤں سے احتیاط برتنے کی ہدایات بھی کیں۔


متعلقہ خبریں