قومی ادارہ صحت کی طرف سے صحت عامہ کے خطرات پر 2 روزہ ورکشاپ کا انعقاد


قومی ادارہ صحت نے صحت عامہ کے دیگر خطرات کے لیے تیاری اور ردعمل کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے صوبائی محکمہ صحت سندھ کے ساتھ مل کے کراچی میں “بڑے پیمانے پر اجتماعات میں درپیش صحت عامہ اور دیگر خطرات کیلئے تیاری اور ردعمل” کے موضوع پر دو روزہ 4 سے 5 مئی بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

اس ورکشاپ کا اہتمام یورپی یونین سینٹرز آف ایکسیلنس انیشی ایٹو اور انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ ورکشاپ کا مقصد مختلف شعبوں کی صحت عامہ کی تیاری اور پبلک ہیلتھ ایمرجنسی مینجمنٹ میں ان کے کردار کو بڑھانا ہے۔ ورکشاپ کا افتتاح ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی سندھ نے کیا۔

پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر کراچی کے تمام اضلاع میں حفظان صحت اور صحت عامہ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے 100 سے زائد ماہرین نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ اس ورکشاپ مین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے زریعے تعلقات عامہ، صفائی ستھرائی، خوراک، کیمیکل، اور انڈسٹریز کے اہم اسٹیک ہولڈرز نے بھی اس سرگرمی میں حصہ لیا۔

یہ ورکشاپ اسلام آباد میں ہونے والی ایک اور دو روزہ ( 30-31 جنوری 2023 ) ورکشاپ کی طرز پر ہے، جسے این آئی ایچ نے یورپی یونین سینٹرز آف ایکسی لینس انیشی ایٹو کے تعاون سے منعقد کیا تھا۔

بین الاقوامی سائنس اور ٹیکنالوجی سینٹر کے ذریعے یورپی یونین کی طرف سے تربیت یافتہ مضامین کے ماہرین نے ورکشاپ کو پاکستان میں حقیقی زندگی کے حالات سے متعلق عملی تجزیہ کے ساتھ سہولت فراہم کی۔ یہ تقریب ایک ٹیبل ٹاپ مشق پر اختتام پذیر ہوئی جس کے دوران تمام شرکاء نے اپنی مہارت کو یکجا کیا اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا۔


متعلقہ خبریں