انقرہ: ترکی کی حکمراں جماعت نے 24 جون 2018 کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے موجودہ صدر رجب طیب ایردوان کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پی) کے ارکان اس پر متفق ہیں کہ ایردوان کو صدارتی عہدے کے لیے نامزد کیا جائے۔ دوسری جانب چار اپوزیشن پارٹیز کی جانب سے رواں ہفتے یہ اعلان متوقع ہے کہ وہ پارلیمانی انتخابات میں اے کے پی کی مخالف جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرسکتی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اختلاف کی مرکزی جماعت…
Author: ویب ڈیسک
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے موبائل بیلنس پرکی جانے والی ٹیکس کٹوتی کا ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ موبائل فون کارڈز پر کون کون سے ٹیکس لاگو ہوتے ہیں۔ انہوں نے دریافت کیا کہ کس قانون کے تحت پرائیویٹ موبائل فون کمپنیاں اتنی بڑی رقم کاٹ لیتی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو اس پر تشویش ہے اور ہمیں اس حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ عدالت نے تمام موبائل کمپنیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔…
لاہور: اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی معروف اداکارہ میرا نے مستقل طور پر پاکستان چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں لکھا ہے ‘انتہائی دکھ کے ساتھ اپنے مداحوں کو بتا رہی ہوں کہ میں نے مستقل طور پر پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے’۔ اداکارہ نے ٹویٹ میں لکھا کہ ان کا مستقل طور پرکینیڈا یا امریکا منتقل ہونے کا ارادہ ہے۔ It gives me a lot of grief to tell my fans that I’ve decided to permanently move from Pakistan to either Canada or US. I’ve…
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت میں اتحادی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے ساڑھے چارسال بعد راہیں جدا کر لیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور جماعت اسلامی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں علیحدگی کا باضابطہ اعلان کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما عنایت اللہ نے کہا کہ دونوں جماعتوں میں اچھے تعلقات رہے، دوستانہ ماحول میں علیحدگی اختیار کرکے اچھی سیاسی روایت قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کا قیام ہمارا مشترکہ ایجنڈا تھا، عوامی مفاد کے لیے آئندہ بھی ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ وزیراعلیٰ…
اٹک: ضلع اٹک کے نواحی گاؤں ڈھوک گاماں کے قریب خودکش حملے میں دو افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے بس پر فائرنگ کے بعد خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔ معمولی زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال اٹک جبکہ شدید زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کی جس بس کو نشانہ بنایا اس میں سویلین ملازم سوار تھے۔ دھماکے سے بس کے قریب دیگرگاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو…
اسلام آباد: پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ بے روزگاری کی شرح نواعشاریہ ایک (9.1) فیصد ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نوجوان مردوں اورخواتین کی شرح برابر ہے جبکہ 70 فیصد نوجوان پڑھے لکھے ہیں۔ پاکستان کی آبادی کا 64 فیصد 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے جبکہ 29 فیصد کی عمر 15 سے 29 سال کے درمیان ہے۔ رپورٹ کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرزکی 80 فیصد آبادی نے ووٹ کا حق استعمال کیا ، 100 میں…
دہلی: بھارت میں تیزآندھی،طوفان اوربارش سے 91 افراد ہلاک اور160 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زیادہ تر ہلاکتیں گھر زمیں بوس ہونے، بارش کے باعث پیش آنے والے حادثات اورآسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں۔ اترپردیش کے ریلیف کمشنر سنجے کمار کے مطابق آگرہ میں تیزہواؤں ،شدید بارش اورطوفان سے 43 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ محبت کی یادگاراوردنیا کے سات عجائبات میں شامل تاج محل کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ سخت بارش اور شدید طوفان کے سبب گھراوردرخت گرنے کے متعدد حادثات پیش آئے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کی…
اسلام آباد: بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبے پاکستان میں قرض معاف کرانے والوں کی ایک طویل فہرست موجود ہے۔ جس کے مطابق گزشتہ 27 برسوں میں چار کھرب روپے سے زائد کے قرضے معاف کروائے گئے ہیں۔ 27 برسوں کے دوران 988 سے زائد کمپنیوں اور شخصیات نے چار کھرب 30 ارب چھ کروڑ روپے سے زائد کے قرضے معاف کرائے ہیں۔ ایک ارب روپے سے زائد قرض معاف کرانے والی کمپنیوں اور شخصیات کی تعداد 19 ہے۔ پاکستان اس وقت مجموعی طور پر 28 ہزار ارب روپے سے زائد بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ حکومت…
اسلام آباد: ٹیلی اسکوپ کو خلا کا نظارہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب تک موجود ٹیلی اسکوپس سے یہ نظارہ اتنا واضح نہیں تھا جتنا اب ہوگا کیوں کہ سائنس دان دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ کی تیاری میں مصروف ہیں، جس کے ذریعے زمین پر بیٹھ کر ہی دوسری دنیا یعنی خلا کا نزدیکی اور واضح نظارہ ممکن ہوگا۔ خلائی ماہرین کو توقع ہے کہ نئی ٹیلی اسکوپ کے ذریعے باآسانی خلا کے راز تلاش کیے جاسکیں گے۔ ناسا کی جانب سے خلا میں جا کر سیاروں کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا…
ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں طویل عرصے بعد پہلا سینما گھر کھلنے کے چند ہفتوں بعد ہی دوسرے سینما گھر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ ماہ معروف امریکی کمپنی اے ایم سی کو ملک میں پہلا سینما گھر کھولنے کا لائسنس جاری کیا تھا۔ اے ایم سی دنیا کی سب سے بڑی سینما چین کی مالک کمپنی ہے۔ دوسرا سینما گھر (واکس سینما) سعودی دارالحکومت کے ایک مصروف ترین علاقے کے خوبصورت شاپنگ مال میں کھولا گیا ہے۔ واکس سینما میں داخلے کے لیے ٹکٹس کی قیمتیں…
فیصل آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے صحت کے مسئلہ پر قائم کردہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ سرکاری طبی مراکز کی حالت صحیح نہیں ہے۔ ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری اسپتالوں کی عمارتیں غیر متوازن ہیں، اعلیٰ معیار کے جراحی آلات اور جدید آپریشن تھیٹرز کی شدید کمی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے اسپتالوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کی شدید قلت ہے۔ لیبارٹریز بھی غیرمعیاری ہیں جن کے جاری کیے گئے نتائج غیر مستند…
لاہور: نامکمل سفری دستاویزات رکھنے کی پاداش میں سعودی عرب سے بے دخل کیے گئے مزید 150 پاکستانی لاہور پہنچ گئے۔ ہم نیوز کے مطابق بے دخل کیے جانے والے پاکستانی سعودی ایئر لائن کی پرواز 734 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔ واپس آنے والے افراد کا کہنا تھا کہ سعودی حکام کی کارروائی کے خلاف دس سال تک قانونی چارہ جوئی کی تاہم فیصلہ ہمارے خلاف آیا۔ مسافروں نے شکایت کی کہ لاہور ایئرپورٹ پر ہمارے سامان سے موبائل فون بھی غائب کردیے گئے ہیں۔ 21 مارچ 2017 کو بھی 150 پاکستانیوں کو سعودی عرب سے بے دخل کیا گیا تھا۔
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل چلانے والوں کے لیے سات روزه آگاہی مہم شروع کی ہے جس کا مقصد موٹر سائیکل چلانے والوں کو ٹریفک قوانین سے روشناس کرانا ہے۔ عوام کی حفاظت کو اپنا اولین فرض بتاتے والے سینئر سپرٹینڈٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ٹریفک فرخ رشید کا کہنا ہے کہ مہم کا بنیادی مقصد قانون پرعمل درآمد اور شہریوں کو حادثات سے بچانا ہے۔ مہم کو مؤثر بنانے کے لیے ایف ایٹ ایکسچینج چوک اور پراجیکٹ موڑ پر ساؤنڈ سسٹم نصب کیے گئے ہیں جہاں سے اعلانات کے زریعے لوگوں کو…
لاہور: اپنے قریبی عزیز اور پیپلزپارٹی رہنما فاروق ایچ نائیک کی جانب سے انکار کے بعد سابق وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اپنی نااہلی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے سابق چیف جسٹس کی قانونی فرم سے مدد مانگ لی۔ ذرائع نے بتایا کہ معروف قانون دان فاروق ایچ نائک سے کیس کی پیروی کے لئے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے پیپلزپارٹی قیادت کی اجازت نہ ملنے کا جواز پیش کر کے معزرت کر لی۔ ابتدائی انکار کے بعد خواجہ آصف نے مقدمہ کی پیروی کے لیے سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی لاء فرم کی خدمات حاصل…
کوالالمپور: ملائیشیا میں 92 سالہ مہاتیر محمد نے سیاست میں واپسی کا اعلان کرکے وزیراعظم کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ 22 سال تک ملک پر حکمرانی کے بعد 2003 میں انہوں نے اپنے عہدے سے دستبرداری اختیار کی تھی۔ مرد آہن کی شناخت رکھنے والے مہاتیر محمد عملاً اپوزیشن کی قیادت کرنے سیاسی میدان میں اترے ہیں۔ ان کی موجودگی کرپشن کے الزامات میں گھرے وزیراعظم نجیب رزاق کے لیے مشکلات کا سبب ہے۔ ملائیشیا کو ترقی کے راستے پر ڈالنے اور جدید معیشت سے روشناس کرانے والے مہاتیر محمد نے حالات کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے سخت…














