اٹک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ، 2 افراد جاں بحق


اٹک: ضلع اٹک کے نواحی گاؤں ڈھوک گاماں کے قریب خودکش حملے میں دو افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے بس پر فائرنگ کے بعد خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔

معمولی زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال اٹک جبکہ شدید زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کی جس بس کو نشانہ بنایا اس میں سویلین ملازم سوار تھے۔

دھماکے سے بس کے قریب دیگرگاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

شہباز شریف نے دھماکے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او ) اٹک سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں