موبائل بیلنس پر ٹیکس کٹوتی، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

یوم پاکستان،جڑواں شہروں میں موبائل فون اور میٹرو بس سروس بند

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے موبائل بیلنس پرکی جانے والی ٹیکس کٹوتی کا ازخود نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ موبائل فون کارڈز پر کون کون سے ٹیکس لاگو ہوتے ہیں۔ انہوں نے دریافت کیا کہ کس قانون کے تحت پرائیویٹ موبائل فون کمپنیاں اتنی بڑی رقم کاٹ لیتی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو اس پر تشویش ہے اور ہمیں اس حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔

عدالت نے تمام موبائل کمپنیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ کیس کی مزید سماعت آٹھ مئی کوہوگی۔

کسی بھی موبائل کمپنی کا ایزی لوڈ یا کارڈ ری چارج کرایا جائے تو مختلف ٹیکسوں کی مد میں 40 فیصد کے قریب کٹوتی کرلی جاتی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی بھی موبائل کارڈ پر ٹیکس وصولی کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔

 


متعلقہ خبریں