ترکی: ایردوان پھر صدارتی امیدوار نامزد


انقرہ: ترکی کی حکمراں جماعت نے 24 جون 2018 کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے موجودہ صدر رجب طیب ایردوان کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پی) کے ارکان اس پر متفق ہیں کہ ایردوان کو صدارتی عہدے کے لیے نامزد کیا جائے۔

دوسری جانب چار اپوزیشن پارٹیز کی جانب  سے رواں ہفتے یہ اعلان متوقع ہے کہ وہ پارلیمانی انتخابات میں اے کے پی کی مخالف جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرسکتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اختلاف کی مرکزی جماعت ریپبلیکن پیپلز پارٹی کی جانب سے نئی جماعت ‘ گڈ پارٹی’ اور دو چھوٹی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ کیا جا چکا ہے تا کہ اے کے پی کی 16 سالہ حکمرانی کو کمزور کیا جا سکے۔

ترک حکومت نے ملک میں  قبل از وقت پارلیمانی اور صدارتی انتخابات ایک ہی روز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چند روز پہلے صدر ایردوان نے عوام سے خطاب میں کہا تھا کہ صدارتی نظام ترکی کی ترقی کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ”ہم اس وقت ایک بریکنگ پوائنٹ پر کھڑے ہیں اس لیے ہمیں بہت دھیان سے قدم اٹھانا ہوگا۔”


متعلقہ خبریں