Author: ویب ڈیسک

ایبٹ آباد: گندم سے بھرا ٹرک  مسافر وین پر الٹنے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ ایبٹ آباد شہر میں سبزی منڈی کے قریب پیش آیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ایبٹ آباد اشفاق خان کے  مطابق سبزی منڈی موڑ پر گندم سے بھرا ٹرک مسافر وین پر گرگیا۔ حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے جنہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس، ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین اسلام آباد سے مانسہرہ جا رہی تھی اور اس میں…

Read More

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کو طلب کرلیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حمزہ شہباز کو صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب لاہور نے حمزہ شہباز کو 18 مئی کو پیش ہونے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ بدھ کے روز نیب لاہور نے  وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں 4 جون کو طلب کیا تھا۔ نیب حکام کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے صاف پانی کمپنی کیس کے حوالے سے پوچھ…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کھلی عدالت میں کرنے سے متعلق درخواستوں پرفیصلہ سُنا دیا۔ فیصلہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید نے سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی عدالتی نہیں انتظامی نوعیت کی ہوتی ہے۔ 2005 کے قوانین کے مطابق یہ کارروائی دو حصوں پر مشتمل ہوتی ہے، ججز کے خلاف ابتدائی تحقیقات ان کیمرہ ہوں گی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ تحقیقات کا دوسرا مرحلہ جج کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلی عدالت میں کیا جا سکتا ہے۔ موجودہ  کیس میں…

Read More

پشاور: چیئرمین قومی احتساب بیورو ( نیب ) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا  ہے کہ ملک میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی، تفتیش کے لیے کسی کو طلب کرنا جرم ہے تو یہ جرم ہوتا رہے گا۔ پشاور میں نیب کے ریجنل دفترمیں مضاربہ اور دیگر کیسوں کے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ نیب کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں، ادارے کی ہرکارروائی بلا امتیاز اور ریاست کے لیے ہے، ہم نے کبھی یہ نہیں دیکھا کہ ہمارے سامنے کون ہے، صرف قانون کے مطابق قدم اُٹھاتے…

Read More

گجرات: 26 سالہ پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا چیمہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزموں غلام مصطفیٰ اورعدنان مصطفیٰ کو عدالت نے دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ثنا چیمہ کے والد اوربھائی کو بدھ  کے روز میڈیا  کے سامنے پیش کیا تھا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر( ڈی پی او) گجرات کے مطابق مقتولہ کے والد نے بیٹے اور بیوی کی مدد سے اس کا گلا دبایا تھا۔ ثنا چیمہ والدین سے ملنے اٹلی سے اپنے آبائی گاؤں منگووال آئی تھی اوراس نے 19 اپریل کواٹلی واپس جانا تھا۔  ثنا کا باپ اس کی شادی اپنے…

Read More
موسم گرما

لاہور: پنجاب میں 17 مئی سے دس اگست  تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہور کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی وجہ سے اسکولوں میں جلدی چھٹیاں دی جا رہی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کے حکم نامے کا اطلاق سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں پر یکساں ہو گا۔ گزشتہ سال بھی محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے 23 مئی کو اسکولوں میں چھٹیاں دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن پرائیویٹ اسکولوں نے امتحانات کے شیڈول کی وجہ سے چھٹیاں دینے سے…

Read More
اسلام آباد: چین سے آنے والے مسافروں کی اسکیننگ مکمل،گھر جانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: پی آئی اے نے مسافروں کو اپنی فلائیٹ سے پانچ گھنٹے پہلے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق فیصلہ ایئرپورٹ پرسیکیورٹی چیکنگ اور گاڑیوں کی لمبی قطاروں کے باعث کیا گیا تاہم اس سے مسافروں کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہرسے 20 کلومیٹر باہر ہونے کی وجہ سے پہلے ہی مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچنے میں نہ صرف کافی وقت لگتا ہے بلکہ ٹرانسپورٹ کے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ، تازہ ہدایات نے ان کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ اس سے پہلے بھی…

Read More

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کا بیان حیران کن ہے، حقیقت میں میاں صاحب اداروں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں، کیس خود عدالت لے کر گئے تھے لیکن  فیصلہ خلاف آیا تو برداشت نہیں کر پائےاورسب کو برا بھلا کہنا شروع  کر دیا۔ ہم نیوز سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف کبھی کچھ کہتے ہیں اور کبھی کچھ، کل تک کہتے تھے چھوڑنے والے ہمارے تھے ہی نہیں اور آج کہتے ہیں پارٹی زبردستی چھڑائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب…

Read More

اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان  ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان خوست میں مسجد پر ہونے والے حملے کی مذمت اور دہشت گردی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتا ہے، دہشت گردی کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی بھر پور حمایت کرتا ہے، بھارت جھوٹے پروپیگنڈے سے دنیا کو گمراہ کررہا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری  بھارتی  جارحیت سے نہتے کشمیری شہید ہو رہے ہیں عالمی برادری…

Read More

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو میچ فکسنگ کی پیشکش کرنے والے عرفان انصاری کو معطل کردیا۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے سابق ملازم اور کرکٹ آرگنائزر عرفان انصاری پر آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ کرکٹ سے متعلق بین الاقوامی ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عرفان انصاری سے 14 دن میں جواب طلب کیا ہے۔ مذکورہ فرد پر الزام ہے کہ اس نے کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کے لئے اکسایا اور آئی سی سی قوانین کی شق دو کی متعدد  بار خلاف…

Read More

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا سے رکن اسمبلی ابرار تنولی کو ڈی سیٹ کر دیا۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاؤ کی جانب سے ابرار تنولی کے خلاف اسمبلی رکنیت ختم کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے ایم پی اے ابرار تنولی کے منحرف ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو جمعرات کے روز سنایا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے ابرار تنولی کے متعلق فیصلہ دو اپریل 2018 کو محفوظ کیا گیا تھا۔ قومی وطن پارٹی خیبرپختونخوا میں تحریک…

Read More

اسلام آباد: پاکستان میں رواں برس ہونے والے عام انتخابات میں مہنگا ترین بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا جس پر 10 روپے فی پیپر لاگت آئے گی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جعلی بیلٹ پیپرز کی شکایت کے خاتمے اور دھاندلی کی روک تھام کے لیے واٹر مارک بیلٹ پیپرز اور انمٹ سیاہی والے مارکرز استعمال کرنے کی منظوری دی تھی۔ عام انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپرزکی چھپائی کے لیے مخصوص کاغذ استعمال کیا جا رہا ہے جس کی چھپائی پر ایک ارب سے زائد اخراجات آئیں گے۔ مخصوص کاغذ فرانس اور برطانیہ سے درآمد کیا جاتا ہے، پرنٹنگ…

Read More

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے من گھڑت اور شرمناک الزامات کو نظر انداز کرنا جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین نیب 24 گھنٹے میں ثبوت لائیں ورنہ قوم سے معافی مانگیں اور استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔ ایک محب وطن سے اس قسم کے الزامات ناقابل برداشت ہیں۔ پنجاب ہاؤس اسلام آباد  میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ممنون ہوں جنہوں ںے معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا۔ ہم معاملے کا قانونی نکتہ نظر سے جائزہ…

Read More
واٹر ٹینکرز کو اسلام آباد میں پانی سپلائی کرنے کی اجازت مل گئی | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیر قانونی الاٹیز کو ایک ماہ میں سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ اگر سرکاری گھر خالی نہ کیے جائیں تو متعلقہ ادارے خود جاکر قبضہ لے لیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جن افسران کو غیرقانونی طور پر سرکاری رہائش گاہیں ملی ہیں انہیں آئندہ ایک ماہ میں گھر خالی کرنے ہوں گے۔ انہوں نے ریمارکس میں کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جن کے تبادلے ہوچکے…

Read More

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے گوجرانوالہ سے رکن قومی اسمبلی راناعمر نذیرنے اپنے والد اور سابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ پی ایم ایل (ن) کو اس طرح ایک اور سیاسی دھچکہ لگ گیا۔ وہ گزشتہ انتخابات میں این اے 99  سے رکن قومی اسمبلی  منتخب ہوئے تھے۔ راناعمر نذیر، سابق وفاقی وزیر رانا نذیراحمد کے بیٹے ہیں۔ رانا نذیر احمد 1988، 1990، 1997 اور 2008 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ان کا شمار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے انتہائی قریبی پانچ…

Read More