اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کا بیان حیران کن ہے، حقیقت میں میاں صاحب اداروں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں، کیس خود عدالت لے کر گئے تھے لیکن فیصلہ خلاف آیا تو برداشت نہیں کر پائےاورسب کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔
ہم نیوز سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف کبھی کچھ کہتے ہیں اور کبھی کچھ، کل تک کہتے تھے چھوڑنے والے ہمارے تھے ہی نہیں اور آج کہتے ہیں پارٹی زبردستی چھڑائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے اخباری خبرکی تصدیق کے لیے کہا ہے اگر اس خبر پرنوٹس نہ لیا جاتا تو پھر سوال اٹھائے جاتے، میاں صاحب نہ بھولیں کہ احتساب بیورو سے کام لینے کی روایت بھی انہوں نے ہی ڈالی اور کچھ عرصہ قبل بھی وزیراعظم نے ہی چیئرمین نیب منتخب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں خاموشی پر بھی عوام نے سوال اٹھائے تھے۔