لاہور: پنجاب میں 17 مئی سے دس اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہور کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی وجہ سے اسکولوں میں جلدی چھٹیاں دی جا رہی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کے حکم نامے کا اطلاق سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں پر یکساں ہو گا۔
گزشتہ سال بھی محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے 23 مئی کو اسکولوں میں چھٹیاں دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن پرائیویٹ اسکولوں نے امتحانات کے شیڈول کی وجہ سے چھٹیاں دینے سے انکار کر دیا تھا۔