Author: جاوید سومرو

ہم نیوز کے صدر دفاتر اسلام آباد میں عدالتوں کی رپورٹنگ سے وابستہ جاوید سومرو معروف انویسٹی گیٹو صحافی ہیں۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خلاف ریفرنسز میں احتساب عدالت کو 24 دسمبر تک فیصلہ سنانے کا حکم دے دیا ہے۔ احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی مدت میں توسیع کے لیے خط لکھا گیا جس پر سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز کی مدت میں آٹھویں بار توسیع کرتے ہوئے ریفرنسز کی سماعت جلد مکمل کرنے کا حکم جاری کیا۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے وکیل 17 دسمبر شام چار بجے تک اپنے دلائل مکمل کر لیں تاکہ…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی۔ عدالت نے پنجاب حکومت کی جانب سے نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی رضا مندی پر درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے لئے کوئی مقدمہ سیاسی نہیں ہوتا ہے۔ طاہر القادری صاحب کیا آپ قانونی نکات پر دلائل دے سکیں گے ؟ ڈاکٹر طاہر القادری نے مؤقف اختیار کیا کہ قانونی نکات پر میرے وکلاء…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیشنل بینک آف پاکستان کو اومنی گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے بینک ملازمین کے ملوث ہونے کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں جعلی بنک اکاونٹس منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ نیشنل بینک کے وکیل نعیم بخاری نے مؤقف اختیار کیا کہ چینی کے دو لاکھ 25 ہزار تھیلے غائب ہونا مجرمانہ فعل ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے اور اب چینی کے تھیلوں کی ادائیگی سے جرم ختم نہیں ہو گا۔ نعیم بخاری نے کہا کہ نیشنل بینک میں سرکاری…

Read More
نواز شریف کو ٹروپ آئی ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے گا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ پاکپتن اراضی کی تحقیقات کرانے کی ضرورت ہے کہ نوٹیفکیشن کیسے جاری ہوا۔ نواز شریف کہتے ہیں کہ نوٹیفکیشن انہوں نے جاری نہیں کیا۔ سپریم کورٹ میں پاکپتن دکانوں کی تعمیر پر از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں ہوئی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے بیان حلفی دیکھا ہے ؟ نواز شریف نے جواب دیا کہ یہ 32 سال پرانا مسئلہ ہے اور اس میں میرا کوئی…

Read More
منرل واٹر کیس: صرف دو کمپنیوں کو پانی فروخت کرنےکی اجازت | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے منرل واٹر کمپنیوں کی جانب سے زیرزمین پانی کے مفت استعمال کے کیس میں اسٹیک ہولڈر کا اجلاس شام پانچ بجے طلب کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں منرل واٹر کمپنیوں کی جانب سے مفت زیر زمین پانی کے استعمال سے متعلق معاملے کی سماعت کی۔ منرل واٹر بوتلوں کے استعمال پر عدالتی واٹر کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد احسن صدیقی اور فرزانہ الطاف شاہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی پر…

Read More
وزیرسیاحت گلگت بلتستان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ائیر پورٹ پر بد تمیزی کرنے کے معاملے میں وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا حسین کی معافی قبول کرتے ہوئے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے بینچ نے آج اسلام آبادایئرپورٹ پر پی آئی اے افسر کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے کی سماعت کی، آئی جی اسلام آباد اور وزیر سیاحت گلگت بلتستان سمیت دیگر متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ قبل ازیں عدالت نے پنجاب حکومت کو حکم دیا تھا کہ وزیر کے خلاف مقدمہ درجہ کیا جائے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نےاستفسار کیا کہ کیا آپ…

Read More

اسلام آباد: حکومت پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور سخت شرائط  پیش کیے جانے کے سبب بلا نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض دینے کے لیے سخت شرائط پیش کی تھیں جن میں بجلی کی قیمت میں 20 فیصد اضافے کی شرط بھی شامل تھی۔ آئی ایم ایف نے سی پیک کے لیے چین سے لیے گئے قرض کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے ٹیکس دہندگان کا ہر سال آڈٹ کرنے، ہر سال ریونیو شاٹ فال پورا کرنے اور…

Read More

اسلام آباد:  سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چئیر مین پمرا پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ جمعہ کے روز عدالت عظمی کے دو رکنی بینچ نے فیض آباد دھرنا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے شروع میں ڈپٹی اٹارنی جنرل  سہیل محمود نے عدالت سے استدعا کی کہ اٹارنی جنرل موجود نہیں اس لیے کیس کی سماعت  سماعت ملتوی کر دی جائے۔ اس پر بینچ کے رکن جسٹس فائز عیسی نے پوچھا اٹارنی جنرل کدھر ہیں ؟ انکی مرضی ہے آئیں یا نہ آئیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل…

Read More

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاور سیکٹر میں تبدیلیوں کا چار سالہ منصوبہ نیپرا کو دے دیا جس میں حکومت سے  بجلی مہنگی کرنے اور پاور سیکٹر کی سبسڈی ختم کرنے کا کہا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کا وفد گزشتہ کئی روز سے پاکستان کی بیل آؤٹ پیکج کی درخواست پر پاکستانی حکام سے  مذاکرات میں مصروف ہے۔ بیل آؤ ٹ کے تحت  قرضے کے  شرائط پر مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ آج آئی ایم ایف کا وفد ہیرالڈ فنگر کی سربراہی میں نیپرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد پہنچا جہاں ان کی چیئرمین نیشنل…

Read More
بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد

اسلام آباد: نشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 41 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صرف اکتوبر کے لیے کیا گیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ  تمام  تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔ بجلی کی قیمت میں 41 پیسے اضافے کے بعد صارفین کو آئندہ بلوں میں تین ارب انسٹھ کروڑ اضافی ادا کرنا پڑیں گے۔ یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے سفارش کی تھی کہ بجلی کی مد عوام کو ملنے والی 146 ارب کی…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر کا معاملہ صوبائی کابینہ کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔ بدھ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر کے معاملے کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر سےمتعلق کابینہ سے فیصلہ کروایا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ بحریہ ٹاون اور ڈی ایچ اے کا جوائنٹ وینچر ڈیم کی تعمیر مفت کرنے کو تیار ہے۔ ان تجاویز کا کابینہ جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کرے، عدالت نے مزید حکم دیا…

Read More
’’طویل فاصلے پر بیٹھ کر انصاف نہیں ہوسکتا‘‘ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ طویل فاصلے پر بیٹھ کر انصاف نہیں ہوسکتا۔ عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بدھ کے روز معاملے کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یوکے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پاکستان کو ایک سوالنامہ بھیجا گیا ہے جس میں اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ یوکے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ملنے والا سوالنامہ قومی احتساب بیورو کے…

Read More

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سفارشات کے تحت حکومت کا عوام کو بجلی کی مد میں 146 ارب روپے کی سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا ارادہ ہے۔ حکومت کی جانب سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دی گئی ہے کہ رواں سال بجلی کی سبسڈی کو برقرر نہیں رکھا جاسکتا اسی لیے بجلی کے یکساں ٹیرف مقرر کرنا ہوں گے۔ ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کونئے یکساں ٹیرف مقررکرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیپرا کو دی…

Read More

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ اگر کسی نے منرل واٹر کہا تو میں ناراض ہوجاؤں گا اس کو منرل نہیں بوتل میں بند پانی کہنا چاہیے۔ سپریم کورٹ کے بینچ نے منگل کے روز منرل واٹرکمپنیوں کی جانب سے زیر زمین پانی کے استعمال اور قیمت کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ تمام منرل واٹر کمپنیاں ایک لیٹر پانی پر ایک روپیہ ٹیکس دینے کو تیار ہیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ جتنا زیر زمین پانی پہلے استعمال کیا…

Read More

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ جو مقدمات میں نے شروع کیے ان کو نمٹا کر ہی جاؤں گا چاہے مجھے 24 گھنٹے بیٹھنا پڑے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں منگل کے روز معمول کی عدالتی کارروائی کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وکلا حضرات بھی سن لیں کوئی ایک کیس بھی چھوڑ کر نہیں جاؤں گا۔ جسٹس ثاقب نثار نے دسمبر 2016 میں چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھایا تھا اور ان کی مدت ملازمت جنوری 2019 میں ختم ہورہی ہے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے ایل ایل…

Read More