حکومت کا بجلی کی 146 ارب سبسڈی واپس لینے کا فیصلہ


اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سفارشات کے تحت حکومت کا عوام کو بجلی کی مد میں 146 ارب روپے کی سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کا بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا ارادہ ہے۔ حکومت کی جانب سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دی گئی ہے کہ رواں سال بجلی کی سبسڈی کو برقرر نہیں رکھا جاسکتا اسی لیے بجلی کے یکساں ٹیرف مقرر کرنا ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کونئے یکساں ٹیرف مقررکرنے کی ہدایت کی ہے۔

نیپرا کو دی گئی درخواست میں 50 یونٹ بجلی کے استعمال پر دو روپے فی یونٹ، 100 یونٹ کے استعمال پر پانچ روپے 79 پیسے فی یونٹ اور 100 سے 200 یونٹ کے استعمال پر آٹھ روپے گیارہ پیسے فی یونٹ کی تجویزدی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اسی سلسلے میں 200 سے 300 یونٹ کے استعمال پر دس روپے 20 پیسے فی یونٹ، 300 سے 700 یونٹ پر 17 روپے 60 پیسے مقرر اور 700 سے زائد یونٹ پر 20 روپے 70 پیسے مقرر کرنے کی درخواست بھی دی گئی ہے۔

اس کیس کی درخواست پر نیپرا کی جانب سے  فیصلہ 26 نومبر کو سماعت کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا طریقہ کار یہ ہے کہ حکومت نیپرا کو درخواست دیتی ہے جس کے بعد  نیپرا کی منظوری سے نئی قیمتوں کا اطلاق کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں