’’طویل فاصلے پر بیٹھ کر انصاف نہیں ہوسکتا‘‘

’’طویل فاصلے پر بیٹھ کر انصاف نہیں ہوسکتا‘‘ | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ طویل فاصلے پر بیٹھ کر انصاف نہیں ہوسکتا۔

عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بدھ کے روز معاملے کی سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یوکے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پاکستان کو ایک سوالنامہ بھیجا گیا ہے جس میں اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

عدالت کو بتایا گیا ہے کہ یوکے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ملنے والا سوالنامہ قومی احتساب بیورو کے حوالے کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ اسحاق ڈار کے وطن واپس نہ آنے میں بیماری کا ایشو کم ہے، اسحاق ڈار تو کہتے ہیں انہیں انصاف ملے گا تو وطن واپس آئیں گے۔

سپریم کورٹ کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ پاکستان میں تو عدالتیں انصاف کررہی ہیں، پتہ نہیں ان(اسحاق ڈار) کے نزدیک انصاف کا کیا معیار ہے؟

عدالت نے کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں