بجٹ سے پہلے وزیراعظم کی دعا کی اپیل


وزیر اعظم شہباز شریف نے بجٹ سے قبل عوام سے دعا کی اپیل کر دی۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دعا کریں کہ عوام کے لیے اچھا بجٹ دے سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے گا، عوام کو درپیش مشکلات کا احساس ہے ،عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اندازہ ہے مہنگائی نے عام آدمی کی مشکلات بڑھا دی ہیں، حکومت بجٹ میں زرعی شعبے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدت پر خطیر سرمایہ کاری کرے گی۔

مزید کہا کہ بجٹ میں چھوٹے کسانوں کیلئے بلاسود قرضوں کے پروگرام میں توسیع کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین اور نوجوانوں کے لیے خوش خبری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم دیکھے گی کہ کس طرح معاشی وژن ہوتا ہے، بدحالی کا سفر کس طرح خوشحالی میں تبدیل ہوتا ہے، یہ قوم دیکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی ترقی پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی لیکن ناکامی ہوئی۔


متعلقہ خبریں