منظور آفریدی خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی ہوں گے

منظور آفریدی خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی ہوں گے | urduhumnews.wpengine.com

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایوب آفریدی کے بھائی منظور آفریدی کو خیبرپختونخوا کا نگران وزیراعلی بنانے پر اتفاق ہو گیا۔

الیکٹرانک آلات کی تجارت کے پیشے سے منسلک منظور آفریدی کے بڑے بھائی ایوب آفریدی تحریک انصاف کی جانب سے حالیہ سینیٹ انتخابات میں سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے درمیان منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔

منظور آفریدی کا نام جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمن نے تجویز کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے نگران وزیراعلی کے لیے نام پر تحریک انصاف سربراہ سے بھی مشاورت کی تھی۔

خیبرپختونخوا میں حکومت کا قیام دیگر صوبوں کی نسبت جلد ہوا تھا اس لیے صوبائی اسمبلی دیگر صوبوں سے قبل 28 مئی کو تحلیل ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں