مہنگائی کورونا کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے بڑھی، وزیراعظم

حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے صنعتی شعبہ ترقی کررہا ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ عالمی سطح پر مہنگائی نے مختلف ممالک کو متاثر کیا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں صورتحال بہتر ہے۔

عمران خان نے لکھا کہ پاکستان ماشاء اللہ نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم نے کہا تھا کہ حکومت نوجوانوں کی ہر طرح سے مدد کیلئے تیار ہے، انہیں روزگار اور کاروبار کی فراہمی کے مزید مواقع فراہم کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کورونا کی عالمی وبا سے متاثر ہوئی،غریب ملک کورونا بحران سے سب سے زیادہ متاثرہوئے، مشکل مرحلے میں جس طرح ہم نے فیصلے کئے قابل تحسین ہیں۔

ملک میں اقتصادی اعشاریئے درست سمت کی  جانب گامزن ہیں۔ رواں سال آئی ٹی شعبے میں 75 فیصد اضافے کی توقع ہے۔ عالمی سطح پر 50 فیصد جبکہ پاکستان میں مہنگائی  کی شرح صرف 9 فیصد  ہے۔

 


متعلقہ خبریں